ملک احمد خان

ملک احمد خان وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کو وزیراعظم شہباز  شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم نے ملک احمد خان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملک احمد خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ اس کے علاوہ روبینہ عرفان کو بھی وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں حمزہ حکومت ختم ہونے پر سابق ہوجانے والے صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ عطاء تارڑ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر قرار دیا گیا، حمزہ شہباز کی کابینہ میں عطا تارڑ پنجاب کے وزیر داخلہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے