کار

19 سالہ ہیکر نے 20 سے زائد ٹیسلا گاڑیوں کو ہیک کر کے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا

کراچی (پاک صحافت) جرمنی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ہیکرز نے  ٹیسلا کی 20 سے زائد گاڑیوں کو ہیک کرنے اور ڈرائیوروں کی جاسوسی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈیوڈ کولمبو نامی اس نوجوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹیسلا کاروں کے آتھینٹیکیشن ٹوکنز فیل ہونے کی وجہ ایلون مسک کی قائم کردہ کی کمپنی نہیں بلکہ اس کے مالکان خود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹیسلا میں استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر میں اس سیکیورٹی خامی کو تلاش کیا جس کی وجہ سے دو درجن سے زائد کاروں کا کنٹرول حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئے ہیں۔ کولمبونے بتایا کہ اسی سیکیورٹی خامی کی وجہ سے میں چابی کے بغیر ٹیسلا کاروں کو اسٹارٹ کرنے، سیکیورٹی سسٹم کو غیر فعال کرنے کے ساتھ ساتھ دروازوں اور کھڑکیوں کو ان لاک کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو بتایا کہ وہ کار کے اندر موجود کمیروں  تک رسائی حاصل کرکے ڈرائیور کی جاسوسی بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسلا کے انفرا اسٹرکچر کی خامی نہیں ہے۔ اس معاملے پر میں ٹیسلا کی پروڈکٹ سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انہوں نے تمام متاثرین کو اس خامی کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹاگرام پر میسجز میں بھیجی جانیوالی فحش تصاویر دیکھنے سے اب بچا جاسکے گا

(پاک صحافت) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے بلآخر اپنے صارفین کو عریاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے