نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے مریم نواز پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے محسن نقوی کی نگراں وزیرِ اعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا۔ محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مریم نواز کو بریف بھی کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے