جنرل عاصم منیر

اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ کے ناظم و صدر ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا، معیاری تعلیم، صحت عامہ اور فلاحی خدمات سمیت مادر وطن کے دفاع کے لئے مسیحی برادری کے شاندار کردار کی تعریف کی، قائداعظم کے متحد اور ترقی پسند پاکستان کے لئے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مسیحی برادری کے ارکان نے دہشتگردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے آرمی چیف کے اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے اور ایک مربوط اور معاشرے میں ان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے