حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے ہوتے ہوئے عمران خان کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے ہوتے ہوئے عمران خان کی کوئی ناجائز خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع ہو یا نئی تعیناتی، یہ وزیراعظم کا اختیار ہے۔ یہی اختیار عمران نیازی نے اگست 2019 میں استعمال کیا تھا۔ آرمی رولز اور آئینی طریقہ کار موجود ہے، عمران خان کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ اس منصب پر سیاست کرنا ریاست کی سلامتی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے، یہ اہم تعیناتی عمران نیازی جیسوں کی پسند و ناپسند کی نذر نہیں کی جاسکتی۔ عمران خان چاہتے ہیں تمام اداروں کے سربراہان ان کی مرضی کے مطابق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تم سیاسی کھیل سے باہر ہو، تم ہو کون؟ تم کس کھیت کی مولی ہو؟ اپنی حیثیت کے مطابق بات کیا کرو، کیا پدی اور پدی کا شوربہ؟۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے