بلاول بھٹو

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلی سندھ بنیں گے۔ بلاول بھٹو کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلی سندھ بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس سے انہوں نے خطاب کیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا سندھ کےعوام کے شکر گزار ہیں، سندھ کے عوام نے نہ صرف کامیاب کرایا بلکہ ماضی سے بہتر نتائج دیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی نظریں صرف عوام پر ہوتی ہیں، سندھ کےعوام کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں، ہم نے ماضی سے بہتر پر فارم اور ڈیلیور کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اجلاس میں وزیراعلی سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلی کے امیدوار ایک بار پھر مراد علی شاہ ہوں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بعد وزیراعلی سندھ کا انتخاب ہوگا، اس کے علاوہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے امیدوار اویس شاہ اور اقلیتی رکن انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرکے امیدوار ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نئی سیاست اور نئی خدمات کا آغاز ہوگا، امید ہے آپ کا مقابلہ ماضی کی کارکردگی اور دیگر صوبوں سے ہوگا، آغا سراج درانی نے اچھے سے اسپیکر کا کردار ادا کیا اب نوجوان قیادت سنبھالے گی، ہم نے اب اپنی ہی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ کر بہترین کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے