شہباز شریف

اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کیلئے نیک فال نہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد زندہ دلوں کے شہر لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ کسی صورت ملک کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے زندہ دل اور تاریخی علاقے انار کلی میں دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ معصوم بچے اور غریب افراد اس میں نشانہ بنے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیں، اللہ پاک اس واقعے میں زخمی ہونے والے بہن، بھائی اور بچوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے