سراج الحق

سراج الحق نے مہنگائی اور بے روزگاری کو کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

بونیر (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک اور مہلک ہے۔ جو باصلاحیت جوانوں کو تباہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے جھوٹے وعدے اور دعوے عوام کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں۔ جھوٹے اعشاریوں کے ذریعے ملکی ترقی کی شرح میں اضافہ دکھانا ملک کے ساتھ غداری ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پہلے مہنگائی و بے روزگاری کا طوفان آیا جس سے عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیں۔ ایسی صورت حال میں بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی حکومت کے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے یوٹرن کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی صفوں میں شامل کرپٹ مافیا کو پناہ دینے کی بجائے ان کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔ عوام کی حالت کو بہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے