سلیم مانڈوی والا

نیب احتساب کے نام پر جھوٹ اور فراڈ کررہا ہے۔ سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (پاک صحافت) سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ نیب احتساب کے نام پر عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کررہا ہے۔ نیب کے اپنے اخراجات کتنے ہیں اس بارے میں بھی پوچھ گچھ ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نہیں تو کل نیب آرڈیننس میں ترامیم ہونی ہی ہیں، چیئرمین نیب پارلیمانی کمیٹیوں سے بچ رہے ہیں۔ نیب کہتا ہے 24 ارب ریکور کرلیے، اس سے پتہ چلتا ہے نیب کتنا جھوٹ بول رہا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا ہے کہ کچھ سینیٹرز نے طے کیا ہے خط لکھیں گے کہ یہ 24 بلین قومی خزانے میں کب جمع ہوا؟ ہم یہ حساب مانگیں گے کہ جب سے نیب بنا اب تک اس کے اپنے اخراجات کتنے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ کسی بیوروکریٹ، فیڈرل سیکریٹری کا بیان لے لیں وہ بھی نیب کےخلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے