اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن چوری کرکے حکومت میں لایا گیا، انہوں نے حکومت میں آکر چار سال میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے 24 نمبر کی معیشت 47 ویں نمبر پر آگئی۔ عمران خان نے سرمایہ داری کانفرنسز میں برادر ممالک کے نمائندوں سے جھوٹ بولا کہ پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب ہے جبکہ یہ قرضہ 25 ہزار ارب روپے تھا، عمران خان نے دنیا سے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ کرپشن ہے، اسے حالات میں کون پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ورثے میں ملی اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے معیشت میں 110 ارب کا اضافہ کیا، ہمیں دوبارہ حکومت ملتی تو 2020 تک پاکستان جی 20 میں شامل ہو جاتا، عمران خان کے دور میں معیشت میں صرف 26 ارب کا اضافہ ہوا حالانکہ عمران خان کے دور میں ضرب عضب کی نوعیت کا کوئی فوجی آپریشن بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملکی ترقی کی بجائے انتقامی سیاست کو ترجیح دی جس کی وجہ سے سو ارب ڈالر کی مارکیٹ 25 ارب ڈالر تک گرگئی، عمران خان 2467 ارب کا سرکلر دیٹ چھوڑ کرگئے جو ہمارے دور میں صرف 1148 ارب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے