ارشد شریف

ارشدشریف کی والدہ اور بیٹی سے منسوب ویڈیوز جعلی نکلیں

اسلام آباد (پاک صحافت) مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ اور بیٹی سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز جعلی نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ اور بیٹی سے منسوب ویڈیوز بیانات تیزی سے وائرل ہورہے ہیں جن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ جعلی ہیں۔ ان جعلی ویڈیوز کو مختلف سوشل میڈیا اکاونٹس اور پیجز تیزی سے مزید آگے پھیلا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون صحافی مدیحہ عابد علی نے اپنے ایک ٹویٹ میں ان دونوں ویڈیوز کو جعلی قرار دیا اور دونوں خواتین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ تو ارشد شریف کی والدہ ہیں اور نہ ہی یہ ان کی بیٹی ہے۔ انہوں نے ویڈیوز شیئر کرنے والے صحافی سے درخواست کی کہ وہ ان جعلی ویڈیوز کو ہٹادیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے