پرویز رشید

جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے عمران خان کی بددیانتی کی سرعام گواہی دی ہے، پرویز رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے  پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما  جسٹس ریٹائرڈ  وجیہ الدین احمد کے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے عمران خان کی بددیانتی کی سرعام گواہی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد، عمران خان کے گھر کے بھیدی ہیں۔ انہوں نے نہ عمران خان کی بددیانتی سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے رکھ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر یہ ہی الزام ان کے سابقہ قریبی ساتھی اور ان کی سابقہ اہلیہ بھی عائد کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز رشید نے جاری بیان میں مزید کہاکہ  مزید کہا کہ عمران خان کی مالیاتی بددیانتی کی اتنی معتبر شہادتوں کے بعد تردیدوں سے کام نہیں چلے گا، ملزم کو تحقیقات کے لیے پیش ہونا ہوگا۔ انہوں  نے ساتھ ہی استفسار کیا کہ عمران خان کے گھر کا 50 لاکھ ماہانہ خرچہ جہانگیر ترین کے بعد اب کون بھرتا ہے؟کیا اب یہ ذمہ داری اُس مافیا کی ہے، جو مہنگائی کی شکل میں عوام کا خون چوس رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے