نثار کھوڑو

عمران خان کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، عمران خان کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تو کے پی اسمبلی تحلیل کریں۔ فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لیے عمران خان الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، حکومت اورپارلیمنٹ آئینی مدت پوری کرے گی، پیپلزپارٹی ہر وقت الیکشن کے لیے عوام کے پاس جانے کو تیار ہے، ہم نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے