اختر مینگل مولانا فضل الرحمن

اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن اور اختر مینگل کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود اور علامہ راشد سومرو بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے معاملات پر گفتگو کے علاوہ آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر مشاورت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں، یہی لوگ ملک کی معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مزدور کے اوقات بہت سخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے