شہباز شریف

وزیراعظم کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا ہے اور قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عید کے روز لاہور سینڑل جیل پہنچ گئے، قیدیوں سے ملاقات کے دوران ان کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالات کئے، انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل کے ہسپتال کا بھی وزٹ کا اور مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں سے خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم کو جیل سپرٹنڈنٹ نے بریفنگ کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں جیل میں کن چیزوں کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے جیل میں عید گزارنے کے کیا معنی ہیں، میں اس جیل میں 6 ماہ رہا۔ اپنوں سے دوری کیا ہوتی ہے، مجھے اس کا احساس ہے۔ وزیراعظم نے جیل میں قید خواتین سے ان کے مسائل بھی سنے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے