مریم اورنگزیب

وفاقی حکومت گرانے والے اپنی دونوں حکومتوں کے گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ گرانے وفاق کی حکومت آئے تھے اور اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان کی ترقی وخوش حالی کے واضح ایجنڈے پر کاربند ہیں، تعمیر اور تخریب کے دو کردار قوم کے سامنے ہیں۔ حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کی 4 سالہ تباہی کوٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفی دے کر ہائی کورٹ میں درخواستیں دی گئیں، حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے