احسن اقبال

آزاد خارجہ پالیسی کے لئے پہلی شرط مضبوط معیشت ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آذاد خارجہ پالیسی کے لئے پہلی شرط مظبوط معیشت ہوتی ہے-

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جرنل احسن اقبال نے کہا کہ 4 سالوں میں معیشت کا ستیاناس کر کے، سی پیک جیسے منصوبے کو تباہ کر کے اور ملک کو قرضوں میں جکڑ کر کے اگر کوئی کہے کہ میں آذاد خارجہ پالیسی کا معمار ہوں تو اسے کیا کہا جائے؟

واضح رہے کہ  احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئےاپنے ٹوئٹر بیان میں  لکھا کہ معاف کیجیے گا، آپ ذہنی تواز کھو بیٹھے ہیں۔   یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی احسن اقبال نے  ایک بیان میں کہا تھا  کہ عمران خان نیازی کو نفسیاتی معائنے کی ضرورت ہے، وہ سیکیورٹی تھیرٹ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے