شیری رحمان

ملک چلانے کے لیے آئین اور پارلیمنٹ کے تحت راہ ڈھونڈنی ہوگی، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پولرائزیشن اور ملک کی تقسیم نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، ملک چلانے کے لیے آئین اور پارلیمنٹ کے تحت راہ ڈھونڈنی ہوگی۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی اعلان سے ملکی سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ٹی ٹی پی کی طرف سے یکم رمضان المبارک سے ملک میں دہشتگرد کارروائیوں کے اعلان پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ٹی ٹی پی کی سیکیورٹی اداروں پر دہشتگرد حملوں کے اعلامیے کی کاپی بھی شیئر کردی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹی پی کی جانب سے سیکیورٹی اداروں پر دہشتگرد حملوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ جس پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی اعلان سے ملکی سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے