شہباز شریف

عمران نیازی کے جھوٹ آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہے ہیں۔ شہبازشریف

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے جھوٹ آہستہ آہستہ قوم کے سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ایک جھوٹا اور مکار آدمی ہے، تحریک انصاف کے دور میں میرے خلاف بننے والا کیس جھوٹ پر مبنی تھا، نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں میرے خلاف شواہد اکھٹے کرنے کی کوشش کی گئی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں اس لیے میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، کیس میں میری بریت پورے پاکستان کی فتح ہے۔ عمران خان محسن کش آدمی ہے، اس پر اللہ کی پکڑ ضرور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات بہت مثبت رہی، ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے سیرحاصل گفتگو ہوئی، حکومت جلد ہی سرمایہ کاری کانفرنس بلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے