شاہد خاقان عباسی

آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، عمران خان کو اس میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اس کے گرد گھومتی ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا ؟ کیا عمران خان نے آئین پڑھا ہے؟۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ذاتی مفاد کے لیے سرکس بازی بند کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، عمران خان نے اگست 2019 میں اسی اختیار کو آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے 4 ماہ قبل استعمال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کے کہنے کا مطلب ہے کہ پاکستانی فوج میں کوئی بھی لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل نہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے