اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں۔ اللہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
Short Link
Copied