نوکیا فونز کا عہد اختتام پذیر

(پاک صحافت) ایک زمانہ تھا جب نوکیا دنیا کی مقبول ترین موبائل فون کمپنی تھی جو گزرے برسوں کے دوران مختلف نشیب و فراز سے گزری اور اب اس کا عہد ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 8 سال سے نوکیا فونز کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے اسمارٹ فونز پر نوکیا کا نام استعمال نہیں کرے گی۔

2016 میں ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کیا تھا جس کے بعد نوکیا اسمارٹ فونز دوبارہ منظر عام پر آئے۔ مگر اب بلیک بیری کی طرح نوکیا فونز کا عہد بھی ختم ہونے والا ہے۔ یہ دونوں کمپنیاں کسی زمانے میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرتی تھیں مگر دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں پیچھے رہ گئیں۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ہمیں نوکیا فونز بنانے والی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے، مگر ہمارا ویژن اب اس سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہم اپنی ڈیوائسز پیش کر یں گے۔نوکیا فونز کا اختتام حیران کن نہیں کیونکہ 2023 میں ہی ایچ ایم ڈی نے عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنے نام سے موبائل ڈیوائسز تیار کرے گی۔

ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا فونز کا لائسنس 10 سال کے لیے حاصل کیا تھا تو ابھی مزید 2 سال تک اس کی جانب سے نوکیا کے فیچر فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اسمارٹ فونز تیار نہیں کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ 2010 کی دہائی میں موبائل فونز کی فروخت میں کمی کے بعد 2013 میں مائیکرو سافٹ نے نوکیا کو خریدنے کا اعلان کیا تھا، مگر 2 سال بعد اس فیصلے پر نظرثانی کرلی تھی۔ جس کے بعد ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا فونز کی تیاری کا لائسنس حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے