شاہد خاقان عباسی

حکومت کی چوری بچانا چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کرپشن اور چوری بچانا چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہے اسی لئے حکومت اسے تاحیات رکھنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو ریٹائر ہوئے 4 روز گزر گئے لیکن ان سے متعلق مشاورت کا کوئی عمل شروع نہیں ہوسکا۔ پورا احتساب کا عمل ایک چیئرمین کے سر پر ہے۔ احتساب کی سرکس جاری ہے اور اب تو حکومت بھی اس میں شامل ہو چکی ہے۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت بتائے گا کہ اس وزیراعظم اور چیئرمین نیب کا کیا حال ہوتا ہے۔ یہ نیب آرڈیننس صرف اس کے نظام اور حکومت کی چوری کو بچانے کیلئے استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے، لیکن حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے