مریم اورنگزیب

آج عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر دروازہ ٹوٹنے پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج یہ روایت قائم کی گئی کہ عدالتوں پر حملہ آور ہوں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ان کو لاہور ہائیکورٹ بلائے تو حملہ کرتے ہیں، انہوں نے دھرنے کے دوران پولیس اہلکاروں کے سر پھوڑے، عمران خان کو جس کور ٹ میں بلایا گیا تو وہاں تماشا لگایا۔ عمران خان کے پاس فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں، مخالفین پر کرپشن کا الزام لگانے والے کے پاس اپنے جرائم کا جواب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیشی میں بلانے پر عدالتوں پر حملہ کرنے والوں کی ضمانتیں منظور کرلی جاتی ہیں، عدالتی نظام پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا۔ نوازشریف نے اپنے خلاف کیسز کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں کتنی ہی پیشیاں بھگتیں، لیگی کارکنان نے ایک گملہ بھی نہیں توڑا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے