شہباز شریف

آئی ایم ایف کے تحفظات دور، وزیراعظم کا جلد خوشخبری دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ ختم ہونے میں تین دن باقی رہ گئے، امید ہے عوام کو عید کے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت امید ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں عوام کو خوشخبری مل جائے گی، آئی ایم ایف کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں، ہم نواں جائزہ مکمل کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔ ہم نے آئی ایم ایف کی پالیسی کے مطابق راستہ نکال لیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے مسلسل میٹنگز اور ان کے مطالبات تسلیم کر کے تمام تحفظات دور کر دئیے ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف سے متعدد بار رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قسط آنے کے بعد پاکستان میں معاشی پروگرام کو آگے لیکر چلنے کے راستے نکل پڑیں گے، اس وقت ہمیں صرف ملک کا سوچنا ہے جس کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے