سورج

خلاء میں موجود سولر آربِٹر نے سورج کی طاقتور اور انتہائی لمبی لَپٹوں کی تازہ ترین تصاویر جاری کر دیں

لندن (پاک صحافت) سورج کے مطالعے کے لیے خلاء میں موجود سولر آربِٹر نے سورج کی طاقتور اور انتہائی لمبی لَپٹوں کی تازہ ترین تصاویر جاری کر دیں۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں بننے والے اس اسپیس کرافٹ کا سورج کے ساتھ سب سے قریبی ٹاکرا تھا جو 26 مارچ کو ہوا۔ اس موقع پر یہ اسپیس کرافٹ عطارد کے مدار کے اندر تھا اور سورج کے زمین سے فاصلے کے ایک تہائی پر موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیس کرافٹ نے اس دوران انہتائی زبردست تصاویر عکس بند کیں جن میں سورج کے قطبین کے نظارے اور سورج کی متعدد لَپٹیں شامل ہیں۔ جن سے خلائی موسم کے متعلق اہم معلومات حاصل ہوگی۔یہ چیز وقت کے ساتھ اہم کی حامل ہوتی جارہی ہے کیوں کہ خلائی موسم ٹیکنالوجی اور خلاء بازوں کے لیے خطرہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی خلائی ایجنسی کے خلائی سائنس کی سربراہ کیرولین ہارپر کا کہنا تھا کہ ان تصاویر اور فوٹیجز کو دیکھان انتہائی دلچسپ ہے، یہ سورج کو سب سے قریب سے دیکھا گیا ہے کیوں کہ اس دورن سولر آربِٹر سورج سے اب تک سب سے زیادہ قریب سے گزرا تھا۔اگلی بار یہ پیری ہیلین پاس 13 اکتوبر کو ہوگا۔ اس دوران یہ اسپیس کرافٹ سورج اور زمین کے فاصلے سے 0.29 گُنا قریب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے