افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں 300 ارب کی اسمگلنگ، نگراں وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آج 3 بجے اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے پاکستان کو سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کی گئیں بیشتر مصنوعات پاکستان میں ہی فروخت کی جا رہی ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے خزانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کے حکام کو قابل عمل حل کی تجاویز تیار کر کے ساتھ لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لیے وزارت خزانہ، وزارت تجارت، وزارت پیٹرولیم اور ایف بی آر حکام کو طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے