عطا تارڑ

تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں۔ عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر عطاء تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کی ہے، ہمارے اتحادیوں کا ماننا ہے کہ تمام اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی گئی ہے اس کے بعد اب اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں، وزیراعلی پنجاب کو 21 دسمبر کو شام 4 بجے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز کو عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، جب انتخابات آئیں گے تب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ ہمارا مقصد اسمبلیوں کو تحلیل سے روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے