فضل الرحمان

یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، فضل الرحمان

ملتان (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ عوام فکر معاش میں لگے رہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے سب نے دیکھ لیے۔

واضح رہے کہ ملتان میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ  نے مزید کہا کہ یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، صاف شفاف لوگوں کو آگے آنے ہی نہیں دیا جاتا۔ خیال رہے کہ کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں وفاقی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے