خرم دستگیر

اصل طاقت کا فیصلہ اسلام آباد میں ہوگا۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اصل طاقت کا فیصلہ اسلام آباد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر عمران خان ناکام ہیں، اصل طاقت کا فیصلہ اسلام آباد میں ہو گا، فیض آباد دھرنے پر عدالتی فیصلے نے مارچ کی حدود و قیود مقرر کردی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ اصل جنگ یہ ہے آئین کی سربلندی ہوگی یا نہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کے قانون میں ترمیم کی بھی مخالفت کردی اور کہا کہ میں نے کابینہ میں بھی اس ترمیم کی مخالفت کی ہے، وزیراعظم سے بھی کہوں گا کہ اسے واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے