حسن مرتضی

یوم پاکستان ہمیں وطن کیلئے متحد رہنے کا درس دیتا ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں وطن کیلئے متحد رہنے کا درس دیتا ہے۔ آج کے دن ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے یوم پاکستان کی مناسبت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان کے ذریعے الگ وطن ملا، منزل کی جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کا عہد کرنا ہوگا۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ قوم کو سچ اور جھوٹ، سیاہ اور سفید میں فرق بتانے کا دن ہے، آج پارلیمنٹ کی بالا دستی اورجمہوری تسلسل کو جاری رکھنے کا عزم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر دعا کریں، پیپلزپارٹی یوم پاکستان پر ملک میں جمہوری و آئینی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دھراتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مصطفی نواز کھوکھر

پی ٹی آئی کا آج کا 1971ء سے موازنہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

(پاک صحافت) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے