یوم دفاع

یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

کراچی (پاک صحافت) یوم دفاع کے موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی گئی جس کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چھ ستمبر، یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل قیصر جنجوعہ ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان تھے۔

ذرائع کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل قیصر جنجوعہ ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے پریڈ معائنے کے بعد مزارقائد پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تبدیلی گارڈز کے دوران پاکستان ایئرفورس کے 60 مرد اور 5 خواتین کیڈٹس نے فرائض سنبھالیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے