قمر زمان کائرہ

ہم پنجاب میں بھی سرپرائز دیں گے اور حکومت بنائیں گے، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم پنجاب میں بھی سرپرائز دیں گے اور حکومت بنائیں گے۔  قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ  سارے اندازوں اور تجزیوں کے برعکس پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں زیادہ نشستیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پیش گوئی کردی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کا موقع پیپلز پارٹی نے نہیں، مسلم لیگ (ن) نے گنوایا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا کہ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج بھی مسلم  لیگ ن اگر پی ڈی ایم کے چارٹر پر کھڑی ہوکر پنجاب حکومت گرانا چاہے تو چند ہفتوں میں یہ کام ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے