مریم نواز

ہم نے اداروں پر نہیں صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے قومی اداروں پر تنقید نہیں کی بلکہ ان اداروں میں موجود منفی کرداروں کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت موجودہ حکومت الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی دھمکیاں دے رہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے کسی ادارے پر تنقید نہیں کی بلکہ ان اداروں میں موجود منفی کرداروں پر تنقید کی لیکن اس کے باوجود ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دی جارہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے