مرتضی وہاب

ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، تمام وعدے پورے کریں گے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ جیل چورنگی کی تزئین و آرائش، ٹیپو سلطان پل اور ابراہیم رحیم تولا روڈ کی کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔ اس کام سے ان سڑکوں کی صورتحال میں بہتری آئے گی کیونکہ یہ سڑکیں ایک طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں اور شہریوں کو تکالیف کا سامنا تھا، ماضی میں ان سڑکوں پر توجہ نہیں دی گئی لیکن اب بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس سڑکوں پر توجہ دی ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا وعدہ تھا کہ کراچی میں ہر جگہ، ہر مقام پر ترقیاتی کام کیے جائیں گے وہ ہم پورا کر رہے ہیں، آج آپ کو کام ہوتے ہوئے پورے کراچی میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلا امتیاز و تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور کراچی کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی لسانی تعصب سے بالاتر ہو کر ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے