اسحاق ڈار

ہم سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کررہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال ملک کی بدقسمتی ہے، 2018 میں آنے والے لوگوں نے ملک کو تہس نہس کردیا، یہاں پاکستان کے مفادات ایک طرف رکھ کر سیاست ہوتی ہے، خود کو ہی سب کچھ سمجھنا عمران خان کی سوچ ہے جسے وہ بدلنے کو تیار نہیں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ مشکل فیصلہ تھا کہ ریاست بچانی ہے یا سیاست کرنی ہے، اگر سیاست کرنی ہوتی تو نواز شریف کے پاس لائنیں لگی ہوتیں، یہ باہر جا کر بتاتے تھے کہ ہم چور ہیں، اس صورتحال میں کوئی بے وقوف ہی آکر سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد بارودی سرنگیں بچھائیں ،جو بارودی سرنگیں بچھائی گئیں ان کا بوجھ اتحادی حکومت پر آیا، انہوں نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے