مصدق ملک

ہم اپنی نسلوں کیلئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوششیں کررہے۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم اپنی نسلوں کے لیے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا 700 سے 800 ارب کا قرض بیچ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے، ہم اپنی نسلوں کے لیے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے، سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10 ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے، تجویز ہے کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کردی جائے تاکہ استعمال بڑھ جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے