بلاول بھٹو

ہمیں ایسی سیاست کرنا ہوگی جس میں اتحاد کا سوچیں، تقسیم کا نہیں۔ بلاول بھٹو

کوئٹہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی سیاست کرنا ہوگی جس میں اتحاد کا سوچیں، تقسیم کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈرائنگ روم کی سیاست کی بجائے عوامی سیاست کی۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد بھی انہوں نے ہی رکھی اور نیا طرز سیاست متعارف کروایا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری جب صدر تھا تو کوئی کالا کوٹ پہن کر عدالت جا رہا تھا۔ ہمیں ایسی سیاست کرنا ہوگی جس میں اتحاد کا سوچیں، تقسیم کا نہیں۔ ایسا طرز سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں جہاں ہماری مخالف کوئی سیاسی جماعت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو نئی سوچ اور سیاست کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی نئی سیاست شروع کرنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ غربت، مہنگائی سے ہے جس کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے