شہباز شریف

سابق نااہل حکومت نے پاکستان کو غذائی بحران کا شکار کیا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق نااہل و نالائق حکومت نے پاکستان جیسے زرعی ملک کو غذائی بحران کا شکار کیا، قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، ممکنہ طلب اور درآمد کے ٹینڈرز سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں حالیہ گندم کی پیداوار کا تخمینہ 26.389 میٹرک ٹن لگایا گیا جبکہ گزشتہ سال کے 1.806میٹرک ٹن ذخائر موجود ہیں، 30.79 میٹرک ٹن کی مجموعی قومی طلب کے مقابلے کل ذخائر 28.199 میٹرک ٹن ہیں، طلب اور ذخائر میں فرق کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ذریعے بروقت گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گزشتہ پونے چار برسوں میں گندم کے ذخائر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ گندم کی گوادر بندگاہ کے ذریعے درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو جلد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی طلب اور ذخائر کیلئے جامع منصوبہ بندی نہ کرکے 22 کروڑ عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی، گندم کی آئندہ فصل تک اجراء کیساتھ ساتھ ذخیرے کو بھی یقینی بنایا جائے، گندم کی درآمد کے دوران معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ سے مدد لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے