مفتاح اسماعیل

ہماری پہلی ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے، معیشت کےلیے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بینکوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ غلطی ہوئی جسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روائتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا اغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 7.7 ارب کا امپورٹ بل جون میں موجود تھا، ہماری کوشش  ہے 3 ماہ تک امپورٹ بل نہیں بڑھنے دیں گے، کیوںکہ ہمارے پاس 30 دن کا ڈیزل اور 25 دن کا پیٹرول موجود ہے، عموما 6 سے 7 روزکا اسٹاک موجود ہوتا تھا جبکہ فرنس آئل کا 6 ماہ کا اسٹاک موجود ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ جون میں ایکسپورٹ صرف 2.7 ارب ڈالر رہی، حکومت کی ترجیح برآمدات بڑھانا اور بجٹ خسارہ کم کرنا ہے۔ وزیر خزانہ کا امپورٹ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ مالی سال میں 80ارب کی امپورٹ اور صرف 31ارب روپے کی ایکسپورٹ تھی، ایسی صورتحال میں کرنٹ اکاونٹ خسارا کنٹرول کیسے ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں 23 سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہیں، پیک سیزن میں بجلی کی دیمانڈ 30 ہزار میگاواٹ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے