احسن اقبال

ہماری سیاست میں شدت پسندی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، رہنما ن لیگ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ملک کی حالیہ سیاسی صورت حال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ہماری سیاست میں شدت پسندی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں  شدت پسندی کے عنصر کو بڑھانے میں سب ہی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کراچی میں  ایک تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  ذرائع کے مطابق سیاست میں شدت پسندی کے عنصر کے بڑھنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ناانصافی، غربت اور تعلیم کی کمی بھی شدت پسندی کو بڑھانے کا سبب ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے مزید کہاکہ تعصب و عصبیت کی بیماری اگر ہو تو باقی سب پیچھے رہ جاتا ہے۔ خیال رہے کہ احسن اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعصب وعصبیت کو مٹانے کا سب سے مؤثر ذریعہ مکالمہ ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے