جنرل قمر جاوید باوجوہ

ہماری امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے، ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری امن خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہاتے ہوئے مزید کہا کہ ملک دشمنوں کے خلاف آپریشنز میں مسلح افواج کے درمیان تعاون سے بہتری آئی، پاکستانی عوام کو فضائیہ پر فخر ہے، امید ہے کہ ایئرفورس عظمت اور مہارت کی بلندیوں کو چھوئے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے ایک بیان کے دوران بتایا کہ  پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں جی ڈی پائلٹ پاسنگ آؤٹ  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والاملک ہے، پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب امن کا ہاتھ ہرطرف بڑھنا چاہیے،ہم امن بقائے باہمی اور باہمی احترام کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے سعودی عرب کے کیڈٹس کی موجودگی کو  بھی سراہاتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم مذہب ، بھائی چارے اور ثقافتی اقدار سے جڑے ہیں، پاکستان اور بھارت کو پرانے تنازع کشمیر کو حل کرنا چاہیے،مسئلہ کشمیر پر امن طریقہ سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے، مسلح افواج ہرخطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے