بلاول بھٹو

ہزار سال جنگ لڑیں گے، کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو

پونچھ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت میں ہزار سال جنگ لڑیں گے لیکن کبھی کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیریوں کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عباس پور پونچھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری فیصلہ کریں کہ انہیں ناجائز یا نااہل نظام چاہئے؟ کیا وہ کٹھ پتلی کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں یا عوامی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ پیپلزپارٹی کے خاتمے کا پروپیگنڈا کررہے ہیں وہ آج عباس پور میں آکر جیالوں کا تاریخی اجتماع دیکھ لیں۔ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے، آنے والے کل میں پیپلزپارٹی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے ذریعہ آپ بارڈر کی دونوں جانب پیغام بھیجیں گے۔ دونوں جانب ایک ہی پیغام ہوگا کہ کشمیر پر سودا نامنظور۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے