رانا ثناء اللہ

گھڑیاں چوری کر کے قوم اور ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا گیا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  گھڑیاں چوری کر کے قوم اور ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا گیا۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ چوہدری مونس الٰہی کے بیان نے فوج کے سیاست سے دور رہنے کے مؤقف پر شک اٹھادیا ہے اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔ عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے کیونکہ سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب چوہدری مونس  الٰہی کے بیان نے ادارے کے مؤقف پر شک اٹھادیا ہے اس کی وضاحت ہونی چاہیے، ہمیں اور قوم کو یقین ہے کہ عسکری قیادت اور ادارے نے قوم کے ساتھ جو کمٹمنٹ کی ہے وہ درست اور قابل احترام ہے، اسی کے مطابق ادارہ اپنا قومی فرض اس ملک کی خدمت کو انجام دے گا تاکہ سیاست آگے بڑھے اور معاملات ملک کی بہتری میں آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے