گلگت بلتستان کے تمام مسائل آئینی طریقے سے حل کیے جائیں گے، نگراں وزیر اعظم

جی بی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کو معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل آئینی طریقے سے حل کیے جائیں گے، آئینی سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے جواب جلد عوام تک پہنچائیں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق دورۂ گلگت میں ادارہ امراض قلب میں او پی ڈی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے اندر کسی اور ملک کی ایجنسی نہیں صرف ملکی اداروں کا اثر ہو گا، کسی اور سے کوئی اُمید یا خوش فہمی ہے تو وہ دور کر لیں۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی نشست کے لیے بولی نہیں لگے، ہم بولیاں لگانے نہیں بولیوں کا گلا گھوٹنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے مزیدکہا کہ  گلگت کے لوگوں کے لیے پیغام لے کر آیا ہوں کہ ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں، دوریوں کو حکمت کے ساتھ دور کریں گے،  گلگت میں بھائی چارہ یہاں کے سماج اور اقدار میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے