اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت میں فرح گوگی پیسے بٹورنے میں مصروف تھیں، کیا نیا پاکستان فرح خان، بشریٰ بی بی اورعمران خان کا تھا؟ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کی باتیں سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں، یہ استعفے دیں گے نہ مراعات چھوڑیں گے، نئے پاکستان میں نوکریاں ملیں اورنہ ہی معیشت بہتر ہوئی، وزیراعظم آفس کو ذاتیات کیلئے استعمال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز آڈیو لیک ہوئی جس میں انگوٹھی کا ذکر کیا گیا، بات صرف انگوٹھی کی نہیں، گھڑی اور باقی معاملات بھی رہے ہیں، الیکشن چاہیے تو جائیں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 4 سال ذاتی مفاد کیلئے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ صرف توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کا معاملہ نہیں ہے، عوام روٹی، گیس اورآٹے کیلئے ترستے رہے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نیاالیکشن مانگ رہے ہیں لیکن استعفے نہیں دینے اورمراعات سے مستفید ہونا ہے، 4 سال مافیا کی جیبیں بھری گئیں، آج عدالت نے اشتہار سے متعلق درخواست خارج کردی۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال میں پی ٹی آئی نے کیا کیا؟ آٹا اسمگل کیا گیا، پی ٹی آئی نے 100 دن بعد اشتہار دیا کہ ہم مصروف تھے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری وسائل سے لوگوں کی پگڑیاں اچھالی گئیں، معیشت اور روزگار تباہ ہوتے رہے، انکے اثاثے بڑھتے رہے۔