عظمی بخاری

کورونا فنڈز سے بزدار صاحب کے لیے ہیلی پیڈ بنائے گئے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا فنڈز سے  بزدار صاحب کے لیے ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی نے خریداریوں کا ریکارڈ نہ ہونے پر خط لکھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کا 15 ارب کا فنڈ غلط استعمال ہوا، انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈیم فنڈز کی طرح کورونا فنڈز بھی نہیں لگایا گیا۔

واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ پنجاب میں حکمران کورونا ویکسین نہیں لگاسکے نہ انجیکشن خرید سکے، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ان پر بوگس خریداری، مہنگے ٹھیکے اور ریکارڈ نہ ہونےکا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور کے بیانات کامیڈی شوز ہوتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے