مریم اورنگزیب

ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جارہا ہے، ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں میں بھی ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کے حکام کو ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے احکامات دے دیے ہیں، کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بجلی کے زائد بلوں کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے۔ عوام کو لوٹنے پر نیپرا اور حکومت کی خاموشی کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے