اختیار ولی خان

کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم 2 گھنٹے میں پردے سے اتر گئی۔ اختیار ولی

پشاور (پاک صحافت) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم 2 گھنٹے میں پردے سے اتر گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹ ہے تو مرکز میں حکومت بنالے۔ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے الیکشن کو فراڈ کیوں تسلیم نہیں کرتی؟ کیونکہ وہاں آپ نے ووٹوں پر ڈکیتیاں ڈالی ہیں۔

اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر الیکشن ہارنے کے بعد پنکچروں کا بیانیہ لے کر رونا شروع کردیتی ہے، کمشنر راولپنڈی کی فلاپ فلم دو گھنٹے میں پردے سے اتر گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں اگر کوئی کارنامہ کیا ہے تو نام لیکر بتائیں، تحریک انصاف پر انٹرا پارٹی انتخابات میں فراڈ کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے