مریم اورنگزیب

کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کرنیوالا باہر میر جعفر کے نعرے لگاتا تھا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کرنے والا باہر میر جعفر کے نعرے لگاتا تھا۔

تٖفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابنگ کمپنیاں بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں پر حملہ بھی اس لیے کرایا کہ ’وہ‘ مان نہیں رہے؟ اس کے دماغ میں آئین کی گنجائش ہے نہ قانون کی، انسانیت کی نہ ہی اخلاقیات کی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، اصل میں تلاش ’کاندھے‘ اور ’بیساکھی‘ کے سہارے کی ہے جواب میسر نہیں، آر ٹی ایس کی معاونت کی التجاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملین پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ جیسے جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے، یہ طلسماتی سہولتیں اب دستیاب نہیں لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے